الجمعة، ٢٣ فبراير ٢٠١٨ - ١:١٢ م

جبوتی حکومت نے غیر قانونی طور پر دبئی پورٹس ورلڈ سے دوراله بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرلیا

دبئی، 22 فروری، 2018 (وام) - دبئی پورٹس ورلڈ (ڈی پی ورلڈ) نے جبوتی میں اس کے دوراله کنٹینر ٹرمینل ایس اے کے بارے میں مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے: "آج جبوتی حکومت نے دوراله کنٹینر ٹرمینل ایس اے کا کنٹرول "ٹرمینل" سے غیر قانونی طور پر اپنے قبضہ میں کرلیا ہے.

ٹرمینل، دبئی پورٹس ورلڈ کی کمپنی ہے جس نے ٹرمینل کا ڈیزائن، تیاری اور2006 سے اس کا انتظام و انصرام کیا جس کے لئے جبوتی حکومت نے ایک معاہدہ کے تحت اجازت نامہ جاری کیاتھا۔ یہ ٹرمینل ملک میں آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے.اور اپنے آغاز سے ہر سال یہ منافع پر کام کررہاہے.

ڈی پی ورلڈ نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے لندن میں بین الاقوامی ثالثی عدالت میں جبوتی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ثالثی کی کارروائی شروع کردی ہے.

http://wam.ae/en/details/1395302669555

WAM/MOHD AAMIR