الجمعة، ٢٣ فبراير ٢٠١٨ - ٣:٤٧ م

اوپیک کا جمعرات کے لئے تیل کی قیمت کا اعلان

ویانا ،23 فروری، 2018 (وام) - دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نےخام تیل کی چودہ اقسام پرمشتمل باسکٹ کی جمعرات کے لئے قیمت 63.08 امریکی ڈالر فی بیرل کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز یہ قیمت 62.50 امریکی ڈالرفی بیرل تھی.

اوپیک سیکریٹریٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق اوپیک کی ریفرنس باسکٹ (او آر بی) مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے۔صحراء بلینڈ(الجزائر)، جيراسول (انگولا)، أورينت (اكواڈور)، زافيرو (استوائی گنی)، رابی لائٹ (گبون)، ايران ہیوی( ايران)، بصرہ لائٹ (عراق)، كويت ایکسپورٹ(كويت)، اس سيدر (ليبيا)، بونی لائٹ (نائجيريا)، قطر میرين (قطر)، عرب لائٹ ( سعودی عریبہ )، موربان (متحدہ عرب امارات) اورميری (وینزویلا).

http://wam.ae/en/details/1395302669604

WAM/MOHD AAMIR