Thu 18-01-2018 22:24 PM

امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی آسٹریلیا کی ڈیفنس فورس کے سربراہ سے ملاقات

ابوظہبی ، 18 جنوری، 2018 (وام) - متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حمد محمد ثاني الرميثي سے آج آسٹریلیا کی ڈیفنس فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل مارک بنسکن اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔ جو آج کل متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہے.

ملاقات کے دوران خاص طور پر فوجی شعبہ میں باہمی مفادات کا جائزہ لیا گیا اور ان کی ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا.

فریقین نے مشترکہ مفادات حاصل کرنے کے لئے تعاون کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ کئی فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے مختلف پہلوں پر بھی بات چیت کی.

http://wam.ae/en/details/1395302660935

WAM/MOHD AAMIR

enlaces