Mon 19-02-2018 17:08 PM

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی نیپال کی صدر کو یوم جمہوریت پر مبارکباد

ابوظہبی، 19 فروری ، 2018 (وام) - صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے نیپال کی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری کو ان کے ملک کے یوم جمہوریت کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے.

نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، اورابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے بھی نیپال کی صدر کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302668495

WAM/MOHD AAMIR