
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملائیشیا میں سیلاب متاثرین کے لئے ہنگامی امداد فراہم
ابوظہبی ، 9 جنوری ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے ملائیشیا کی ریاست پاہانگ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔ یہ امداد ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایات اور الظفرا ریجن میں حکمران کے نمائندے اور امارات ہلال احمرکے چیئرمین شیخ حمدان بن زايد آل نهيان کی کوششوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے فراہم کی گئی۔ امارات ہلال احمر...