2022 May 23 Mon, 09:44:21 pm
ابوظہبی، 23 مئی، 2022 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر (ای آر سی) اور زاید چیریٹی میراتھن کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی نے میراتھن سرگرمیوں کی مدد اور اسٹریٹجک اہداف اور مشترکہ اصولوں کے حصول کے لیے تعاون ا ور شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
جس کے تحت دونوں ادارے مریضوں کے علاج میں مدد اور متعلقہ سائنسی تحقیق کی مالی اعانت اور معاونت کے لیے مل کر کوششیں کریں گے۔
معاہدے پر زاید چیریٹی میراتھن سپریم کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد ہلال...