Fri 20-10-2017 13:46 PM

بحرین کا ایکسپو 2020 دبئی میں پویلین مختص کرنے کے معاہدہ پر دستخط

مانامہ، 20 اکتوبر، 2017 (وام) - بحرین نے ایکسپو 2020 دبئی میں پویلین مختص کرنے کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔

بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق معاہدہ پر دستخط بحرین کے ثقافت اور آثار قدیمہ کی صدرشيخہ مي بنت محمد آل خليفہ اور متحدہ عرب امارات کی بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور ایکسپو 2020 دبئی بیورو کی  ڈائریکٹر جنرل ريم بنت إبراهيم الهاشمي نے کئے۔

آج کا معاہدہ بحرین کے بادشاہ  حمد بن عيسى آل خليفة کے احکامات کی پیروی اورشاہی تفویض  کردہ ذمہ داری کے تحت ایکسپو 2020 دبئی میں بحرین کی شرکت کو منظم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

http://wam.ae/en/details/1395302640175