Fri 20-10-2017 15:03 PM

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے زیراہتمام اکسویں صدی میں جنگی چیلنجوں کے بارے میں کانفرنس اتوار کو ہوگی

ابوظہبی ، 20 اکتوبر 2017 (وام) - نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں وزارت دفاع 21 ویں صدی میں جنگ کے بدلتے کردار پر ایک کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔

امارات اسٹریٹجک سٹڈیزاور ریسرچ سینٹر اور ربدان اکیڈمی ابو ظہبی میں ہونے والی اس کانفرنس کا عنوان ہے ،"لیڈر کانفرنس: 21 ویں صدی میں جنگ"۔ آئندہ  اتوار سے شروع ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس کے ایجنڈے میں متعدد اسٹریٹجک معاملات پر خطاب، افتتاحی تقریر، پینل سیشن اورکئی مخصوص ورکشاپس ہیں۔

وزارت اس کانفرنس کی میزبانی کے ذریعے،  جدید جنگ ، اورعصر حاضر  اور مستقبل کے تنازعات کے بدلتے ہوئے کردار پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی  کے  اثرات کو سامنے لائے گی۔

http://wam.ae/en/details/1395302640188