Wed 18-10-2017 20:47 PM

دبئی کے ساحل سے دور عربی ہمپ بیک ویل مچھلی کی موجودگی

دبئی، 18 اکتوبر 2017 (وام) - دبئی کے ساحل سے ایک کلومیٹر دور انتہائی معدومیت کا شکار مادہ ہمپ بیک ویل مچھلی اور اس ایک چھوٹا سا بچہ حال ہی میں دیکھا گیا ہے۔

 

بحری حیاتیاتی ماہر روبرٹ بالدوين ، جنہوں نے متحدہ عرب امارات اورعمان میں لمبے عرصہ تک ویل اور ڈولفن پر تحقیق کی ہے،  نے کہا کہ اس ویل کا متحدہ عرب امارات کے خلیجی پانیوں میں دیکھا جانا اس قسم کی مچھلیوں کا پہلا تصدیق شدہ ریکارڈ ہے۔ ایک مقامی رہائشی نے پانی میں موجود ماں اور بچہ کو فلمبند کیا۔ اور اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔

 

یہ اعلان بالدوين اور ان کے دو ساتھیوں کے اس ہفتہ لندن کے رائل جغرافیائی سوسائٹی میں ایک لیکچر کے موقع پر کیا گیا۔

 

http://wam.ae/en/details/1395302639884