Sat 21-10-2017 10:37 AM

متحدہ عرب امارات میں "فلیگ ڈے" 3 نومبر کی بجائے ایک دن پہلے منانے کا اعلان

 

دبئی، 21 اکتوبر، 2017 (وام) - کابینہ اور مستقبل کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا "فلیگ ڈے" 3 نومبر کی بجائے 2 نومبر بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔

 اپنے ایک مراسلہ میں وزارت نے تمام دیگر وزارتوں، وفاقی اداروں اور متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ اس روز دن گیارہ بجے ملکی جھنڈا فضاء میں بلند کریں۔

پرچم کا دن ایک قومی مہم  ہے جس کا آغاز نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے 2013 ء میں شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے ملک کے صدر بننے کی خوشی میں کیا تھا۔

یہ جشن کا ایک دن ہے، جو متحدہ عرب امارات اور اس کی دانشورانہ قیادت کے ساتھ اتحاد، حب الوطنی اور وفاداری کی علامت کی عکاسی کرتا ہے، اور ملک کے بانیوں کی طرف سے قائم یونین کے اقدار سے وابستگی کا اظہار کرتا ہے۔