Sat 21-10-2017 11:48 AM

لبنان کے آرمی چیف کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مدد پر متحدہ عرب امارات کی تعریف

بیروت، 21 اکتوبر، 2017 (وام) - لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل جوزيف خليل عون نے لبنان میں متحدہ عرب امارات کے انتہائی اہم اور تعمیری کردار کی تعریف کی ہے، خاص طور پر ملک کے جنوبی علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے اور فوجی امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

لبنان کے لئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد سعيد سلطان الشامسي کے ساتھ ملاقات کے دوران جنرل عون نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اورتكفيري گروپوں کا مقابلہ کرنے کے متحدہ عرب امارات کی مدبرانہ بصیرت کی توثیق کی۔ اور کہا کہ لبنان اور خطے بھر میں متحدہ عرب امارات کا  کردار قابل ستائش ہے۔