• محمد بن راشد يكرم الفائزين بـ مؤشر التوازن بين الجنسين للحكومة  الاتحادية /1/
  • محمد بن راشد يكرم الفائزين بـ مؤشر التوازن بين الجنسين للحكومة  الاتحادية /5/
  • محمد بن راشد يكرم الفائزين بـ مؤشر التوازن بين الجنسين للحكومة  الاتحادية /6/
  • محمد بن راشد يكرم الفائزين بـ مؤشر التوازن بين الجنسين للحكومة  الاتحادية /7/
  • محمد بن راشد يكرم الفائزين بـ مؤشر التوازن بين الجنسين للحكومة  الاتحادية /2/
  • محمد بن راشد يكرم الفائزين بـ مؤشر التوازن بين الجنسين للحكومة  الاتحادية /3/
تصویر ویڈیوز

Mon 11-12-2017 19:32 PM

محمد بن راشد کی صنفی توازن انڈیکس کے فاتحین میں اعزازات کی تقسیم

دبئی، 11 دسمبر، 2017 (وام) - نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہےکہ صنفی توازن قومی ایجنڈا اور متحدہ عرب امارات کے ویژن 2021 کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ متحدہ عرب امارات میں صنفی توازن بڑھانے سے پائیدار ترقی اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے بارے میں امارات کے عزم کی تکمیل میں مدد ملے گی.

انہوں نے یہ بات صنفی توازن انڈیکس 2017 کے فاتحین میں اعزازات کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر کہی.

انڈیکس تین اقسام پر مشتمل ہے: صنفی توازن کی حمایت کرنے والی بہترین شخصیت، صنفی توازن کی معاونت کرنے والا بہترین وفاقی ادارہ اور صنفی توازن کی حمایت کا بہترین پروگرام.

اس موقف پر خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد نے کہا کہ صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی قیادت میں ملک عوام کی ترقی میں سرمایہ کاری کررہاہے اور خواتین اور مرد دونوں کو قومی ترقی میں برابر کا شراکت دار سمجھتا ہے.

نائب صدرنے خارجہ اموراور بین الاقوامی تعاون کے وزیرشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کوصنفی توازن کی حمایت کے لئے بہترین شخصیت کا تمغہ دیا۔انہیں یہ ایوارڈ سفارتی شعبے میں خواتین کی مضبوط حمایت کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس حمایت کی وجہ سے بہت سی اماراتی خواتین کو عالمی سطح پر کامیابی حاصل ہوئی. اس وقت وزارت خارجہ کے سفارتی شعبہ میں خواتین کی نمائندگی 20 فیصد ہے.

انہوں نے وفاقی مسابقتی اورشماریاتی اتھارٹی کو صنفی توازن کی حمایت کے لئے بہترین وفاقی ادارے کا اعزاز دیا۔ بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت اور ادارہ کی چیئرویمن ريم بنت إبراهيم الهاشمي کو 'متحدہ عرب امارات کی صنف بیلنس سیل' سے نوازا گیا.

متحدہ امارات کی سیکورٹیز اینڈ کموڈیٹس اتھارٹی کوصنفی بیلنس کی معاونت کے لئے بہترین پروگرام کا فاتح قراردیاگیا۔ اور معیشت کے وزیر اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سلطان بن سعید المنصوری کوٹرافی دی گئی.

http://wam.ae/en/details/1395302653439

WAM/MOHD AAMIR