• محمد بن زايد يستقبل المشاركين في منتدى تعزيز السلم. 3
  • محمد بن زايد يستقبل المشاركين في منتدى تعزيز السلم. 1
  • محمد بن زايد يستقبل المشاركين في منتدى تعزيز السلم. 2
  • محمد بن زايد يستقبل المشاركين في منتدى تعزيز السلم. 4
تصویر ویڈیو

Tue 12-12-2017 15:55 PM

محمد بن زاید سے مسلم سوسائٹیوں میں امن کے فروغ کے فورم کے شرکاء کی ملاقات

ابوظہبی ، 11 دسمبر، 2017 (وام) - ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے پیرکو قصر البحرمیں مسلم سوسائٹیوں میں امن کے فروغ کے فورم کے شرکاء نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی امور اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد مطر الكعبي بھی موجودتھے.

شیخ محمد نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور امن، تعاون اور دوستانہ روابط پر مبنی اسلام کی رواداری کی تعلیمات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے میں ان کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی.

شیخ محمد نے اسلام کے حقیقی تصور کو نمایاں کرنے میں فورم کے اہم کردار پر بھی زور دی.

انہوں نے اسلام کے بارے میں غلط فہمیوں کودورکرنےاور ان لوگوں کے تخریب کاری کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے میں سکالرز کے قلیدی کردارکا حوالہ دیا، اور کہا کہ ایسے لوگ انتہاپسندی اور تشدد کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے مزموم عزائم پورے کرنے کے لئے اسلام کا تشخص اور اس کی رواداری پر مبنی سوچ کو مسخ کرسکیں.

شیخ محمد نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ خطے اور پوری دنیا میں سلامتی، امن اور رواداری پھیلے.

http://wam.ae/en/details/1395302653509

WAM/MOHD AAMIR

لنک