متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی بحرین کے بادشاہ کو قومی دن پرمبارکباد

ابوظہبی، 15 دسمبر، 2017 (وام) - صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى آل خليفة کو انکے ملک کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے.

صدر نے اپنے پیغام میں بحرین کی عوام کے لئے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا، اور دو دوست ممالک اور عوام کے درمیان مضبوط اور متنوع تعلقات پر زوردیا.

نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے بھی بحرین کے بادشاہ کو اس دن کی مناسبت سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302654367

WAM/MOHD AAMIR