Thu 18-01-2018 16:22 PM

متحدہ عرب امارات نے قطر کی جانب سے مسافرطیارے کا راستہ روکنے سے متعلق واقعہ کی تحریری درخواست اقوام متحدہ میں پیش کردی

ابوظہبی ، 18 جنوری، 2018 (وام) - متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو قطر کی جانب سے اس کے مسافرطیارے کا راستہ روکنے سے متعلق واقعہ کے بارے میں دو تحریری درخواستیں پیش کی ہیں.

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پیش کی جانے والی ان درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ قطر کے اس اقدام کی وجہ سے مسافر طیارے میں سفر کرنے والے افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوئے۔ اماراتی طیارے بین الاقوامی تسلیم شدہ ائیرلائز کی حیثیت سے بحرین کی جانب معمول کی پرواز پر تھے.

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ قطر کی ریاست کا یہ اقدام ایک غیر ذمہ دارانہ فعل تھا اور مسافر طیاروں کی سیفٹی کے لئے خطرہ اور صورتحال کو بلا جواز خراب کرنے کی کوشش تھی جو بین الاقوامی قانون کے رائج ضوابط کے خلاف تھا اور اس سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا.

متحدہ عرب امارات نےدرخواست کی کہ ان دستاویزکو سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی دونوں کی سرکاری دستاویزات میں شامل کیا جائے.

متحدہ عرب امارات نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل اور خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کو بھی یہ خطوط بھیجےہیں جن میں دونوں تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ انہیں سرکاری دستاویزات کے طور پر رکن ممالک میں تقسیم کریں.

http://wam.ae/en/details/1395302660936

WAM/MOHD AAMIR

لنک