Thu 18-01-2018 18:51 PM

لوورابوظہبی کا افتتاح 'انتہا پسندوں کے لئے بہت برا دن تھا': عبد اللہ بن زاید

ابوظہبی، 18 جنوری 2018 (وام) - خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیرشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ لوورابوظہبی کا افتتاح "انتہاپسندوں کے لئے بہت برا دن" تھا، لیکن،عین اسی وقت، "یہ اس خطے کے لوگوں ، ممالک اور رہنماؤں کے لئے امید کا ایک پیغام بھی تھا."

سی این این کے 'دنیا کے ساتھ رابطہ' پروگرام میں بیکی اینڈرسن کے ساتھ انٹرویو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ عبداللہ نے زور دیا کہ "انتہاپسندوں ، ان کے نظریہ، ان کی نفرت سے نمٹنے کے لئے واقعی تیار ہونے کی ضرورت ہے."

انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ اس میوزیم کا افتتاح انتہاپسندوں کے لئے بہت "برا دن ہے" تاہم "خوش قسمتی سے، ہم میں سے اکثر کے لئے یہ ایک شاندار دن رہا ہے."

شیخ عبداللہ نے اس کردار کا خیرمقدم کیا جو لوورابوظہبی متحدہ عرب امارات کے فرانس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ادا کرسکتاہے.

http://wam.ae/en/details/1395302660973

WAM/MOHD AAMIR

لنک