Thu 18-01-2018 22:24 PM

جنوبی افریقی صدر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

پریٹوریا، 18 جنوری 2018 (وام) - جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما سے جنوبی افریقہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محش سعيد الهاملي نے دارالحکومت پریٹوریا میں صدارتی محل میں ملاقات کی اوردونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے.

انہوں نے 2018 جسے زاید کا سال قرار دیا گیا ہے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور اورتعلقات کی ترقی کے لئے مختلف طریقوں پر بات چیت کی.

جنوبی افریقی صدر نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی شاندار ترقی اورعلاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پراس کے اہم کردار کی تعریف کی.

http://wam.ae/en/details/1395302661027

WAM/MOHD AAMIR

لنک