Mon 19-02-2018 18:08 PM

محمد بن زاید سے امریکی سینیٹ کے وفد کی ملاقات

ابوظہبی، 19 فروری، 2018 (وام) - ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے آج امریکی سینیٹ کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت شمالی کیرولینا سے امریکی سینیٹر اور سینیٹ کی انٹیلی جنس کے بارے میں منتخب کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ بیرکررہے تھے۔امریکی سینیٹ کا وفد اس وقت ملک کےدورہ پر ہے.

ملاقات کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں دوستانہ ممالک کے مفادات میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی.

فریقین نے خطے کی موجودہ صورتحال ، اور انتہاپسندی، دہشت گردی اور تشدد سے لڑنے کے لئے دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں اور مشرقی وسطی میں سلامتی اور استحکام کے قیام کے لئے کردار کا بھی جائزہ لیا.

ملاقات میں مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور شراکت داری، اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی انہیں فروغ دینے اور باہمی مفادات کے لئے دستیاب تمام مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے موضوعات پر بھی بحث کی گئی.

شیخ محمد اور امریکی وفد نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں بین الاقوامی برادری کی کوششوں کا جائزہ لیا، اور ان کے نظریات اور تنظیموں کی مالی مدد کرنے والی قوتوں کے خلاف کارروائی، اور خطے کے کئی ممالک کو درپیش بحرانوں کےسیاسی حل کی تلاش کی ضرورت پر زور دیا.

ملاقات میں خارجہ امور کے وزیرمملکت ڈاکٹر انور قرقاش، امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیريوسف العتيبة ، ابوظہبی کی ولی عہد کے دیوان کے انڈر سیکرٹری محمد مبارك المزروعي اور متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر باربرا اے لیف نے شرکت کی.

http://wam.ae/en/details/1395302668535

WAM/MOHD AAMIR

لنک