Fri 23-02-2018 18:09 PM

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی برونائی کے سلطان کو یوم آزادی پر مبارکباد

ابوظہبی، 23 فروری ، 2018 (وام) - صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کو ان کے ملک کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے.

نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، اورابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے بھی سلطان البلقیہ کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302669643

WAM/MOHD AAMIR