• adnoc signs offshore concession agreements with total
  • adnoc signs offshore concession agreements with total2
تصویر ویڈیو

Sun 18-03-2018 16:01 PM

ادنوک کا فرانسیسی کمپنی ٹوٹل کے ساتھ آف شور کنسیشن سمجھوتوں پر دستخط

ابوظہبی، 18 مارچ، 2018 (وام) -- ابوظہبی کی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے آج فرانس کی آئل کمپنی ٹوٹل کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت فرانسیسی کمپنی کو ابوظہبی کے نئے آف شور کنسیشنز میں سے دو میں حصہ دیا گیا ہے.

معاہدوں کے تحت، جن پرابوظہبی لوور میں دستخط کئے گئے، ٹوٹل کو الشيف اورنصر کنسیشنز میں 20 فیصد جبکہ زاكوم زیریں میں 5 فیصد حصہ دیا گیا ہے.

ٹوٹل ، عرصہ طویل سے ادنوک کے سب سے بڑے بین الاقوامی شراکت داروں میں سے ایک ہے، اور یہ ابوظہبی کے تیل اور گیس کے شعبے میں 1939 سے فعال ہے.

ٹوٹل نے أم شيف اور نصر کے کنسیشن (آئل فیلڈ) میں شرکت کے لئے 4.2 ارب درہم ( 1.15 ارب ڈالر) اور لوئر زاكوم کے لئے 1.1 ارب درہم ( 300 ملین ڈالر) کی فیس جمع کرائی ہے۔ ان دونوں آئل فیلڈز کو ادنوک کی ذیلی کمپنی ادنوک آف شور تمام شراکتداروں کی طرف سے آپریٹ کر رہی ہے.

ان معاہدوں کی مدت 40 سال تک ہے اوریہ 9 مارچ 2018 کی تاریخ سے موثرہوں گے۔ ان پر وزیر مملکت اور ادنوک گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سلطان بن احمد سلطان الجابر اور ٹوٹل کے چیئرمین اور سی ای او پیٹرک پویوین نے دستخط کئے.

ڈاکٹر الجابر نے کہا کہ، "ٹوٹل نے پچھلے75 سال سے زائد عرصہ سے ابوظہبی کے ساتھ تیل اور گیس کے وسائل کی ترقی میں شراکتداری کی ہے اور ہماری ویلیو چین کے مختلف مرحلے میں ادنوک کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے. آج کا اعلان ہماری ویلیو ایڈڈ شراکتداری کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے دنیا کی بڑی اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم کمپنیوں کے ساتھ پارٹنرشپ میں مدد ملے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوٹل کے پاس ابوظہبی کے آف شور تیل اور گیس کے شعبوں کے بارے میں وسیع تجربہ اور معلومات ہے، اس کمپنی کے پاس مہارت اور ٹیکنالوجی ہے جس سے أم شيف میں ترقیاتی کام کو تیز کرنے میں مدد ملے گی.

ان کا کہنا تھا کہ "ادنوک کو حال ہی میں أم شيف میں پہلے گیس کیپ طریقہ کار سے  پائلٹ کنواں سے حوصلہ افزاء پیداواری نتائج بر آمد ہوئے ہیں۔ جو ہماری 2030 اسمارٹ ترقیاتی حکمت عملی اور پائیدار اورباکفایت گیس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اور اس شراکت داری کے ذریعے دونوں پارٹیاں زبردست مواقع دیکھتی ہیں، جس سے مشترکہ سرگرمیوں کے نتیجے میں بہترقدر اور زیادہ منافع حاصل کیا جاسکے گا."

پیٹرک پویوین نے کہا کہ "آج کا اعلان ابوظہبی اور ادنوک کے ساتھ ہماری طویل اور کامیاب شراکت داری میں ایک نیا باب ہے. یہ معاہدے ٹوٹل کے ہائیڈروکاربن کے وسائل میں طویل مدتی رسائی کو یقینی بناتے ہیں ، جو ہم پہلے ہی بہت اچھی طرح جانتے ہیں. ہم نے ادنوک اور دیگر کنسیشن شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہواہے."

أم شيف اور نصر کنسیشن میں ٹوٹل اٹلی کی "انی" کمپنی کے ساتھ ملکر کام کرے گی ، جس کو حال ہی میں 10 فی صد کا حصہ دیا گیا تھا.

ادنوک أم شيف سے 500 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس پراسس کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ تاکہ توانائی کے لئےابو ظہبی کی بڑھتی ہوئی گھریلو طلب کو پورا کیا جاسکے، اور درآمد شدہ گیس پر انحصار کم کیا جاسکے.

لوئر زاكوم کنسیشن میں، ٹوٹل ایک بھارتی کنسورشیم کے ساتھ ملکر کام کرے گا ، اس کنسورشیم کی سربراہی ONGC ودش اور اس کے شراکتداروں میں جاپان کی INPEX اور اٹلی کی Eni شامل ہیں.

ادنوک متوقع شراکت داروں کے ساتھ لوئر زاکوم کے 40 فیصد میں باقی ماندہ 10 فیصد اور أم شيف اور نصر میں باقی رہ جانے والے 10 فیصد حصہ کے لئے مواقع کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ ادنوک کے پاس دونوں آئل فیلڈز میں 60 فی صد کا بڑاحصہ ہے.

http://wam.ae/en/details/1395302675461

WAM/MOHD AAMIR