• محمد بن راشد يعتمد السياسة الوطنية للأسرة ويشكل مجلسا تنسيقيا اتحاديا محليا لتطبيقها. 2
  • محمد بن راشد يعتمد السياسة الوطنية للأسرة ويشكل مجلسا تنسيقيا اتحاديا محليا لتطبيقها. 1

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے قومی فیملی پالیسی کی منظوری دیدی

ابوظہبی، 18 مارچ، 2018 (وام) -- نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اماراتی خاندان کو معاشرے کا مرکز قرار دیتے ہوئے اس کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد کرنے کی صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی ہدایات کی تائد کی ہے.

شیخ محمد نےاتوار کو کابینہ کے اجلاس کے دوران قومی فیملی پالیسی کی منظوری دی جسکا مقصد متحدہ عرب امارات کے ویژن 2021 اور صدسالہ حکمت عملی 2071 کے مطابق ایک مستحکم اور ذمہ دار اماراتی خاندان کی تشکیل ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شيخ سيف بن زايد آل نهيان اور نائب وزیراعظم اورصدارتی امور کے وزیرشيخ منصور بن زايد آل نهيان نے شرکت کی.

اجلاس کے دوران کابینہ نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہی کہ اماراتی خاندان معاشرے کی اساس ہے اور جدید اور مستحکم سوسائٹی کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے.

شیخ محمد نے کہا کہ ہم نے متحدہ عرب امارات میں قومی خاندانی پالیسی کی منظوری دی ہے. جس سے ہمارا مقصد ایک مستحکم اور خوشحال امارتی خاندان کا حصول ہے. نیشنل فیملی پالیسی خاندان کی تعمیر میں ہماری دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے، جو ہمارے معاشرے کا محور ہے. "

انہوں نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کو بھی ہدایت کی کہ متعلقہ مقامی اور وفاقی اداروں کے ساتھ ملکر اگلے مرحلے کے دوران اس پالیسی اور اس کے اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے تعاون کریں.

اجلاس کے دوران جن دیگر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ان میں فارمیسی کی صنعت کے بارے میں وفاقی قانون ، صحت کے شعبہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکشن کے استعمال کے بارے میں قانون، ریڈیو ریسیورز کے لئے معیار کے تعین کی منظوری اور بعض بین الاقوامی قوانین کی توثیق کے فیصلے شامل تھے.

http://wam.ae/en/details/1395302675508 http://wam.ae/en/details/1395302675508

WAM/MOHD AAMIR