• الرئيس المصري يستقبل عبدالله بن زايد. 2
  • الرئيس المصري يستقبل عبدالله بن زايد. 3
  • الرئيس المصري يستقبل عبدالله بن زايد. 1

Mon 19-03-2018 08:47 AM

مصری صدر سے عبد اللہ بن زاید کی ملاقات

قاہرہ، 18 مارچ، 2018 (وام) -- مصر کے صدرعبد الفتاح السيسي سے اتوار کو خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے قاہرہ میں ملاقات کی ہے.

ملاقات کے دوران مصری وزیرخارجہ سامح شكري بھی موجود تھے۔ فریقین نے متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات ، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بھی بحث کی.

شیخ عبداللہ نے مصر کے صدر کو صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان، نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، اورابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی نیک خواہشات اور مصر کے لئے مزید ترقی اور خوشحالی کا پیغام پہنچایا.

صدر السیسی نے بھی متحدہ عرب امارات کے لئے مزید خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا. انہوں نے شیخ عبداللہ کے دورے کا خیرمقدم کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا.

ملاقات میں وزیر مملکت زكي نسيبة، متحدہ عرب امارات کے مصر میں سفیرجمعة مبارك الجنيبي، اور خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت خارجہ کے عرب امور کے ڈائریکٹرعبد الله مطر المزروعي نے شرکت کی.

http://wam.ae/en/details/1395302675593

WAM/MOHD AAMIR