Mon 19-03-2018 11:19 AM

سعودی عرب میں خلیج شیلڈ ون فوجی مشقیں شروع

ریاض، 19 مارچ، 2018 (وام) -- سعودی عرب کی وزارت دفاع کے زیر اہتمام خلیج شیلڈ ون مشترکہ فوجی مشقیں گزشتہ روز مشرقی ریجن میں شروع ہوئیں، جن میں 23 ممالک کے فوجی حصہ لے رہے ہیں.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گی اور یہ مہارت اور مختلف قسم کے معیاری ہتھیاروں کی نمائش کے لحاظ سے خطے میں سب سے بڑا فوجی مشقیں سمجھی جارہی ہیں۔ اس تربیت کا مقصد حصہ لینے والے ممالک کی افواج کی تیاری بڑھانا، مشترکہ میکانیزم کو جدید بنانے اور رابطے اور تعاون کو بڑھانا ہے.

گلف شیلڈ میں 23 ممالک کی مسلح افواج کی شرکت ، دنیا کے جدید ترین فوجی نظام کے مطابق تکنیک کے استعمال کے لحاظ سے ایک اہم موڑ ہے.

http://wam.ae/en/details/1395302675721

WAM/MOHD AAMIR