• الهلال الأحمر الإماراتي يدشن دورة الإسعافات الأولية للمناطق الريفية بحضرموت. 2
  • الهلال الأحمر الإماراتي يدشن دورة الإسعافات الأولية للمناطق الريفية بحضرموت. 1
تصویر ویڈیو

Wed 21-03-2018 08:25 AM

اماراتی ھلال احمر نے یمن کے دیہی علاقے میں خواتین کے لئے امدادی تربیت کے پہلے کورس کا آغاز کردیا

مكلا ، یمن، 20 مارچ، 2018 (وام) - اماراتی ھلال احمر( ای آر سی) نےیمن کی گورنریٹ حضرموت کے علاقے الحدبة میں خواتین کے لئے پہلے امدادی تربیتی کورس کا آغاز کیا ہے. یہ کورس ساما ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نامی این جی او کے ساتھ تعاون سے شروع کیا گیا ہے.

یہ تازہ ترین کورس ای آر سی کی علاقہ میں صحت کے جامع تربیتی پروگراموں کے حصہ کے طور پر شروع کیا گیا ہے، جس میں صحت اور ماحولیاتی تحفظ اور شعور سے متعلق مختلف تعلیمی سرگرمیاں فراہم کی جاتی ہیں.

3 مہینے کے اس تربیتی پروگرام کے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد اور دیگر مہارتوں کی مکمل تربیت دی جائے گی.

ای آر سی ٹیم کے نائب سربراہ أحمد النيادي نے کہا کہ اتھارٹی اپنے تعلیمی پروگراموں تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کی رسائی چاہتی ہے اور اس کا دائرہ کار خاص کر ملک کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جائے گا.

http://wam.ae/en/details/1395302676050

WAM/MOHD AAMIR