• نهيان بن مبارك يحضر حفل سفارة باكستان بمناسبة اليوم الوطني 2
  • نهيان بن مبارك يحضر حفل سفارة باكستان بمناسبة اليوم الوطني 3

Thu 22-03-2018 17:49 PM

شيخ زايد اچھے دوست اور محسن پاکستان تھے، پاکستانی سفیر

ابوظہبی ، 22 مارچ، 2018 (وام) - متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم أحمد خان نے متحدہ عرب امارات کے بانی شيخ زايد بن سلطان آل نهيان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں اچھا دوست اور محسن پاکستان قراردیا ہے.

بدھ کی شام پاکستان کے 78 ویں قومی دن کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا "شیخ زاید نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھا. پاکستانیوں کے لئے ان کا پیار ، ان کی محبت، رحمدلی اورمروت ان کے لیجنڈ ہونے کی علامت ہے، ان کی یاد اب تک ہمارے دل اور دماغ میں تازہ ہے. "

تقریب میں وزیر رواداری شيخ نهيان بن مبارك آل نهيان ،وزیر مملکت ڈاکٹر ميثا بنت سالم الشامسي ، وزیر مملکت شيخ محمد بن نهيان بن مبارك آل نهيان ، وزارت خارجہ میں سفارتی امور کے ڈائریکٹرمحمد علي عمران الشامسي ، کئی حکام، عرب اور غیر ملکی سفارتی مشنز کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی.

پاکستانی سفیر نے کہا، "یہ ایک حسن اتفاق ہے کہ ہم زاید کے سال میں اپنے قومی دن کا جشن منا رہے ہیں. پاکستان ان کی میراث کا ایک بڑاحصہ ہے، اور وہ ہماری میراث کا حصہ ہیں ."

شیخ زاید کی اس میراث کو صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے،نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، اورابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے آگے بڑھا رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے امن، سلامتی، استحکام اور مسلسل خوشحالی کو بہت اہمیت دیتا ہے. "ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے."

اس موقع پر پاکستانی سفارت خانے نے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا، جس میں شیخ زاید کی متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو نمایاں کیا گیا.

http://wam.ae/en/details/1395302676714

WAM/MOHD AAMIR