Sun 20-05-2018 16:59 PM

شیخہ فاطمه عالمی انسانی ہمدردی پروگرام کے زیر اہتمام رمضان کے دوران افریقہ میں رضاکارانہ سرگرمیوں میں تیزی

ابوظہبی ، 20 مئی، 2018 (وام) -- شیخہ فاطمه گلوبل ہومینیٹیرین کمپین کے زیر اہتمام افریقہ میں رمضان المبارک رضاکارانہ سرگرمیوں میں انتہائی تیزی آگئی ہے اور ہزاروں خواتین اور بچوں کو موبائل کلینکوں اور طبی مراکز کے ذریعے علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جنکی نگرانی رضاکار اماراتی اور بین الاقوامی ڈاکٹرز کر رہے ہیں.

جنرل ویمن یونین کی ڈائریکٹر نورا السويدي نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں بہترین ڈاکٹرز شامل ہوئے ہیں جو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے ان سہولتوں سے مستفید ہوچکے ہیں. یہ ڈاکٹرز کمیوںٹی میں بیماریوں سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں شعور بیدار کررہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ویمنزیونین کی چیئرویمن، فیملی ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کی سپریم چیئرویمن اورمدرہوڈ اورچائلڈ ہوڈ کے لئے سپریم کونسل کی صدرشیخہ فاطمہ بنت مبارک نے رمضان المبارک کے دوران مصر، سوڈان، صومالیہ اور زنجبارمیں مہم کے زیر اہتمام انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کو دوگنا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وہ تربیت اور نوجوانوں کو بااختیار بناکرکمیونٹی خاص طور پرخواتین اور بچوں کو بہترین سروسزفراہم کرنا چاہتی ہیں.

سماجی ترقی کے لئے سوڈان کی وزیر مشعل الدولاب نے اس پروگرام کی خدمات کی تعریف کی اور رضاکارانہ کام اور انسانی ہمدردی کے مشن کو آگے بڑھانے میں شیخہ فاطمہ کی کوششوں کو سراہا.

http://wam.ae/en/details/1395302690173

WAM/MOHD AAMIR/Ginny Delafuente

لنک