ادنوک خام تیل کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی

ابوظہبی، 21 مئی، 2018 (وام) - ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے خام تیل کی پہلی کھیپ چھ روز کا سفر کرنے کے بعد آج بھارت پہنچ گئی.

ادنوک کے ایک وفد نے بھارتی شہر منگلور میں کرناٹیکا تیل اسٹوریج کے مقام پر ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں ادنوک کے خام تیل کی پہلی کارگو کو اتارا گیا.

یہ کارگومتحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت اور ادنوک کے گروپ سی ای او ڈاکٹرسلطان الجابر اور بھارتی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی گیس درھمندراپرادھان کی موجودگی میں ابوظہبی میں لوڈ کی گئی تھی اور یہ 6 روز کا سفر طے کرنے کے بعد پیر کو اپنی منزل مقصود پر پہنچ گئی.

ادنوک کےمارکیٹنگ، سیلز اور ٹریڈنگ کے ڈائریکٹرعبدالله سالم الظاهري نے کہا، " دونوں اطراف کی ٹیموں نے اس اہم اسٹریٹجک منصوبے کے کامیاب عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے بے حد کام کیا ہے.ادنوک پہلے ہی بھارت میں بہت سے صارفین اور شراکت داروں کو خام تیل اور بہتر مصنوعات فراہم کرنے والا ایک قابل اعتماد اور بھروسہ مند سپلائر ہے، اور ہم طویل عرصے سے قائم ان تعلقات کو مزید اہم اور اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے گہرا کررہے ہیں. "

ادنوک اور بھارتی کمپنی آئی ایس پی آرایل کے درمیان جنوری 2017 میں ایک معاہدے کے تحت ادنوک کا 5.86 ملین بیرل خام تیل بھارت میں کرناٹیکا کی سٹوریج فیسیلیٹی میں رکھا جانا ہے، اور آج کی تقریبا 2 ملین بیرل خام تیل کی پہلی شپمنٹ بھارت میں زیر زمین سٹوریج میں اف لوڈکی گئی ہے. جبکہ باقی شپمنٹس بھارت میں مون سون کے سیزن کے بعد روانہ کی جائیں گی.

http://wam.ae/en/details/1395302690407

WAM/MOHD AAMIR