متحدہ عرب امارات نے یمن میں انسانی فلاح وبہبود کی ترقی کے لئے مجموعی طور پر 13 ارب درہم سے زائد کی امداد فراہم کی: یمن سفیر

ابوظہبی، 4 جون، 2018 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے گزشتہ تین برسوں کے دوران یمن کوانسانی فلاح وبہبود کی ترقی کے لئے مجموعی طور پر 13 ارب درہم سے زائد کی امداد فراہم کی ہے.

"زاید ہیومینیٹیرین ورک ڈے" کے موقع پر امارات نیوز ایجنسی کو دیئے اپنے ایک بیان میں امارات میں متعین یمن کے سفیرفهد سعيد المنهالي نے کہا ہے کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے انسانی فلاح وبہبود اور ترقیاتی امداد کا سلسلہ کئی دہائیوں پر محیط ہے اور اس کی بنیاد شیخ زاید بن سلطان آل نھیان نے رکھی تھی.

انہوں نے کہا کہ امارات کی جانب سے اپریل 2015 سے اپریل 2018 کے درمیان مجموعی طور پر 13.82 ارب درہم (3.76 ارب امریکی ڈالر) کی امداد چھ اہم شعبوں میں دی گئی جن میں تعلیم، صحت، ریلیف، بنیادی ڈھانچے اور رہائشی منصوبے شامل ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 2018 کے لئے یمن میں اقوام متحدہ کے فلاح و بہبود کے منصوبہ کے لئے 500 ملین امریکی ڈالر بھی فراہم کیے ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302692830

WAM/MOHD AAMIR

متعلقہ خبریں