اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیراہتمام "عام زاید رمضان فٹبال ٹورنامنٹ" کا انعقاد

اسلام آباد، 6 جون 2018 (وام) - اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے حال ہی میں زاید چیمپئن شپ کا نام سے رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں بحرین، سوڈان، سعودی عرب، کویت، کے سفارتخانوں اور مصر، یمن، اردن، تیونس، مراکش اور عراق کے سفارتخانوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا.

"الخیمہ العریبہ" کے نام سے مشترکہ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ سوڈان کی ٹیم کویتی سفارت خانے کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد تیسرے نمبر پررہی.

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبيد الزعابي نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ 2018 کے لئے سفارتخانے کی سماجی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس میں امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کی صد سالہ سالگرہ کا جشن منایا جارہا ہے.

انہوں نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.

http://wam.ae/en/details/1395302693350

WAM/MOHD AAMIR