Sun 17-06-2018 03:47 AM

ماسکو میں ٹیکسی ورلڈ کپ کے شائقین پر چڑھ دوڑی، آٹھ افراد زخمی

ماسکو، 16 جون، 2018 (وام) -- ماسکو کے ریڈ اسکوائر کے نزدیک ایک ٹیکسی بے قابو ہوکر ورلڈ کپ کے شائقین پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں میکسیکو کے دو شہریوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے.

روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیکسی پیدل چلنے والے افراد کو روندنے سے پہلے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، پولیس نے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ زخمیوں میں بعض نے میکسیکو کی قومی ٹیم کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔ واضح رہے میکسیکو اور جرمنی کے درمیان میچ اتوار کے روز ماسکو میں کھیلا جارہاہے.

انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈرائیور کو نیند آگئی تھی اور اس نے غلطی سے بریکیک لگانے کی بجائے کار کا ایکسیلیٹر دبا دیا، جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نشے میں ہوسکتا ہے.

http://wam.ae/en/details/1395302694911

WAM/MOHD AAMIR