Sat 23-06-2018 11:07 AM

بریکنگ: یمنی فوج اور مشترکہ مزاحمتی فورسز نے لحج اورتعز کے اسٹریٹجک مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا

عدن، 23 جون، 2018 (وام) -- یمنی فوج اور مشترکہ مزاحمتی فورسز نے عرب اتحاد کی فضائی اور زمینی مدد سے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے الشريجة ، حماله ، طور الباحه ، القبيطة اورحيفان کے اسٹریٹجک مقامات کا کنٹرول سنبھال لیاہے.

اس لڑائی میں شدت پسندوں کو کئی محازوں پر زبردست جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا. اور وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے.

عدن میں حکومت نواز فورسز نے لحج گورنریٹ کے شمال میں القبيطة ضلع کی حدود میں کئی اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیاہے، جبکہ بڑی تعداد میں باغی علاقے سے فرار ہوگئے ہیں.

آزاد کرائے گئے دیگر علاقوں میں طور الباحة ، شمالی لحج ، دار سيفيان ، جبل السبد ،مدرسة خالد ،البياضي پہاڑی اور وادي الهجمة شامل ہیں.

یمنی فوج اور مزاحمتی فورسز نے بھاری مقدار میں باغیوں کا اسلحہ و گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ فورسز نے القبيطة ضلع کے شمال میں حمالة کی اہم چوٹی میں باغیوں کی دراندازی کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا، اس لڑائی میں درجنوں جنگجو زخمی ہوئے.

http://wam.ae/en/details/1395302695650

WAM/MOHD AAMIR