Sat 23-06-2018 13:56 PM

متحدہ عرب امارات کی تاجکستان میں پانی سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت

دوشنبہ، تاجکستان، 22 جون، 2018 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف خاص طور پر " صاف پانی اور صحت و صفائی" کے ہدف کو حاصل کرنے کے منصوبوں کو ترقی دینے ، ان پر عملدرآمد اور آبی وسائل کو برقرار رکھنے کے لئے موجودہ بین الاقوامی تعاون اور کوششیں کو نمایاں کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے.

یہ بات عرب امارات کی توانائی اور صنعت کی وزارت کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر مطر حامد النيادی نے دوشنبے میں تاجکستان کی حکومت کے زیراہتمام ہونے والی کانفرنس میں کہی جسکا موضوع تھا" پائیدار ترقی کے لئے پانی 2028-2018"۔ یہ کانفرس تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے زیر سرپرستی میں اقوام متحدہ کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی.

اس کانفرنس کا مقصد "پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا" کے حصے کے طور پر پانی سے متعلق مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے.

النیادی نے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے ، حفظان صحت سے متعلق خدمات کو بہتر بنانے اور اس سلسلہ میں متعلقہ تعاون کے بارے میں متحدہ عرب امارات کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ پیش کیا، انہوں نے "متحدہ عرب امارات پانی کے وسائل کے تحفظ کی حکمت عملی 2036،" کا بھی حوالہ دیا جو اس سال کے اوائل میں منظورکی گئی تھی. انہوں نے بارش کے بارے میں قومی پروگرام ، آبی وسائل کو متنوع بنانے، پانی کے غیر روایتی ذرائع کے استعمال، کھارے پانی کو میٹھا بنانے اورگندے پانی کو صاف بنانے کے بعد اس کے دوبارہ استعمال کے حوالے سے امارات کی کامیابیوں کو نمایاں کیا.

http://wam.ae/en/details/1395302695613

WAM/MOHD AAMIR

لنک