• وصول سفينة مساعدات اماراتية الى ميناء كيسمايو لاغاثة الشعب  الصومالي./Medium/ 4
  • وصول سفينة مساعدات اماراتية الى ميناء كيسمايو لاغاثة الشعب  الصومالي./Medium/ 5
  • وصول سفينة مساعدات اماراتية الى ميناء كيسمايو لاغاثة الشعب  الصومالي./Medium/ 3
  • وصول سفينة مساعدات اماراتية الى ميناء كيسمايو لاغاثة الشعب  الصومالي./Medium/ 6
  • وصول سفينة مساعدات اماراتية الى ميناء كيسمايو لاغاثة الشعب  الصومالي./Medium/ 2
  • وصول سفينة مساعدات اماراتية الى ميناء كيسمايو لاغاثة الشعب  الصومالي./Medium/ 1

متحدہ عرب امارات کا امدادی جہاز سومالیا پہنچ گیا

ابوظہبی، 23 جون، 2018 (وام) -- متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز824 ٹن خوراک لے کرسومالیا میں کشمائیو کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے.

یہ امدادی جہاز صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان،ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایات اورڈپٹی وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر اور خلیفہ بن زاید آل نھیان فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں سومالیا بھیجا گیا ہے.

فاؤنڈیشن کے سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ امدادی سامان جوبا لینڈ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ علاقے میں غذائی قلت پر قابو پایا جاسکے.

صومالی حکام اور علاقے کے عوام نے امداد فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات اور خیراتی فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیاہے.

http://wam.ae/en/details/1395302695678

WAM/MOHD AAMIR