پاکستان کے وزیر خارجہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات، تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد، 23 جون، 2018 (وام) -- پاکستان کے نگران وزیر خارجہ عبد اللہ حسین ہارون سے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید الزعابی نے ملاقات کی ہے.

پاکستان کے وزیر خارجہ جنکے پاس وزارت دفاع کا قلمدان بھی ہے، نے پاکستان کے اقتصادی شعبے کی ترقی، سماجی دیکھ بھال اور ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل امداد اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں حصہ لینے پر متحدہ عرب امارات کے کردار کی تعریف کی، انہوں امارات کی جانب سے تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیلی مواصلات، اور خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے اور دیگر اہم زرعی شعبوں میں امداد کا بھی شکریہ اداکیا.

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی جانب سے فراہم کردہ مضبوط تعاون اور بھرپور حمایت سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی عکاس ہوتی ہے. انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ تجارتی حجم پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا.

نگران وزیر خارجہ نے ایکسپو 2020 دبئی میں مؤثر طریقے سے حصہ لینے کے لئے پاکستان کی خواہش پر زور دیا، جو خیالات اور مہارت کے تبادلے اور لوگوں اور ممالک کے بہترین مفادات میں نئی مصنوعات تک رسائی کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے.

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی سطح کو سراہا، جس میں گزشتہ کامیابیوں کی وجہ سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے فریقین کے فائدے کے لئے خاص طور پر اقتصادی شعبہ میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، ایوی ایشن، ٹیلی مواصلات، بندرگاہوں کے انتظام ، جائداد کی خرید وفروخت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کہ خواہش ظاہر کی اور کہا کہ اس سے تجارت میں اضافے، شراکت داری اور ملازمت کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی.

http://wam.ae/en/details/1395302695737

WAM/MOHD AAMIR