• عبدالله بن زايد يشارك في اجتماع الطاولة المستديرة مع مديري كبريات الشركات الهندية. /Medium/ 3
  • عبدالله بن زايد يشارك في اجتماع الطاولة المستديرة مع مديري كبريات الشركات الهندية. /Medium/ 1
  • عبدالله بن زايد يشارك في اجتماع الطاولة المستديرة مع مديري كبريات الشركات الهندية. /Medium/ 5
  • عبدالله بن زايد يشارك في اجتماع الطاولة المستديرة مع مديري كبريات الشركات الهندية. /Medium/ 2
  • عبدالله بن زايد يشارك في اجتماع الطاولة المستديرة مع مديري كبريات الشركات الهندية. /Medium/ 4
تصویر ویڈیو

عبد اللہ بن زاید کی بھارتی کمپنیوں کے اعلی حکام کے ساتھ گول میز اجلاس میں شرکت

ممبئی، 28 جون 2018 (وام) -- خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے جمعرات کو ممبئی میں بھارتی معروف کمپنیوں کے اعلی حکام کے ساتھ ایک گول میزاجلاس میں شرکت کی ہے.

اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان، خاص طور پر اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے زرائع پر بات چیت کی گئی.

شیخ عبداللہ نے کہا کہ اس اجلاس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو فروغ دینے، مشترکہ منصوبوں کے مواقع تلاش کرنے اور مہارت کے تبادلے کا موقع ملا ہے.

اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے اقتصادی اور تجارتی امور کے لئے خارجہ اموراور بین الاقوامی تعاون کے معاون وزیرمحمد شرف الهاشمي، بھارت میں امارات کے سفیر ڈاکٹر أحمد عبد الرحمن البنا اور ممبئی میں امارات کے قونصل جنرل محمد صالح الطنيجي نے شرکت کی.

http://wam.ae/en/details/1395302696605

WAM/MOHD AAMIR

متعلقہ خبریں