• عبدالله بن زايد يزور منظمة أبحاث الفضاء الهندية 3
  • عبدالله بن زايد يزور منظمة أبحاث الفضاء الهندية 1
  • عبدالله بن زايد يزور منظمة أبحاث الفضاء الهندية 2
  • عبدالله بن زايد يزور منظمة أبحاث الفضاء الهندية 4
تصویر ویڈیو

Sat 30-06-2018 18:08 PM

عبداللہ بن زاید کا بھارتی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن کا دورہ ،خلاء میں مشترکہ تحقیق کی ضرورت پر زور

بینگلورو، 30 جون 2018 (وام) -- خارجہ اموراور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے ہفتے کے روز بھارتی ریاست کرنٹاکا کے دارالحکومت بینگلورو میں بھارتی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن( اسرو) کا دورہ کیا، جہاں مواصلاتی سیٹلائٹس (INSAT) اور ری موٹ سینسنگ سیٹلائٹس(IRS) کاسب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے.

بھارتی حکام نے شیخ عبداللہ کو ایجنسی کے پروگراموں کے بارے میں آگاہی دی، جو 1960 ء میں شروع کیا گیا تھا، اور اس کی قابل ذکر کامیابیاں میں 1 اپریل 1975 میں مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا مصنوعی سیارہ "آریابھتا" کا خلاء میں بھیجنا، اور 1980 میں " روہنی" سیٹلائٹ کو مدار میں کامیابی کے ساتھ چھوڑنا شامل ہے، یہ مصنوعی سیارہ SLV-3 سیٹلائٹ لانچ وہیکل کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا تھا.

شیخ عبداللہ نے امارات کی اسپیس ایجنسی اور "اسرو" کے درمیان خلاء میں پرامن تحقیق پر تعاون کے بارے میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان خلائی پروگراموں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس معاہدے پر دستخط 11 فروری 2016 کو ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کے دورے بھارت کے موقع پر دستخط کئے گئے تھے.

http://wam.ae/en/details/1395302696819

WAM/MOHD AAMIR