متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ نے مبشر عثمانی کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا

ابوظہبی، 4 جولائی، 2018 (وام) -- امارات کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے مبشرعثمانی کو کرکٹ بورڈ کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے.

اس حیثیت میں مبشرعثمانی بین الاقوامی کرکٹ کمیونٹی میں ای سی بی کے بہترین تعلقات کو مزید ترقی دیں گے اور مقامی اور بین الاقوامی سطحوں پر بورڈ کے اسٹریٹجک منصوبوں کے عملدرآمد میں بورڈ اور اسکی انتظامیہ سے تعاون کریں گے.

ای سی بی کے نائب چیئرمین خالد الزرعوني نے مبشرعثمانی کی کرکٹ بورڈ میں شمولیت پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم اثاثہ اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے مستقبل کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے.

ممبش عثمانی نےکرکٹ بورڈ کا حصہ بننے پر امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر رواداری شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان کا شکریہ ادا کیا.

http://wam.ae/en/details/1395302697491

WAM/MOHD AAMIR