Thu 05-07-2018 17:47 PM
آستانہ، قازقستان، 5 جولائی، 2018 (وام) -- آستانہ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (اے آئی ایف سی) کا جمعرات کو باضابطہ افتتاح کردیا گیا، تقریب میں قازقستان کے صدرنورسلطان نظربایف اورابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے شرکت کی.
سینٹر پہنچنے پر قازقستان کے صدر نےشیخ محمد بن زاید آل نھیان کا استقبال کیا، جن کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آل نھیان تھے.
قازقستان کے صدر نے مرکز کی افتتاحی تقریب میں شیخ محمد کی شرکت پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ اس سینٹر کی تعمیر متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کی مالیاتی مارکیٹوں کے کامیاب تجربے کی جانچ کے بعد کیا گیا ہے.
تقریب میں خارجہ امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر انور گرگاش، توانائی اور صنعت کے وزیر سهيل بن محمد فرج فارس المزروعي، وزیر انصاف سلطان بن سعيد البادي الظاهري، ثقافت اور نالج ڈیویلپمنٹ کی وزیرنورة بنت محمد الكعبي ، وزیر مملکت ڈاکٹرسلطان بن أحمد الجابر ، ایگزیکٹو امور کی اتھارٹی کے چیئرمین خلدون خليفة المبارك اور قازقستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرڈاکٹرمحمد أحمد بن سلطان الجابر نے شرکت کی.
http://wam.ae/en/details/1395302697632