متحدہ عرب امارات کیطرف سے جون میں حدیدہ میں 69,000 افراد کو امداد فراہم کی گئی

ابوظہبی، 7 جولائی، 2018 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے امارات ریڈ کریسنٹ ( ای آر سی) کے ذریعے یمن کی گورنریٹ حدیدہ میں کئی امدادی آپریشنز کئے ہیں جن سے جون کے مہینے میں 69,000 افراد کو فائدہ پہنچا.

ھلال احمر نے بحراحمر کے ساحلی آزاد کرائے گئے انتہائی خطرناک علاقوں میں بھی اپنی امدادی ٹیمیں بھیجیں، جس کے دوران فوڈ باسکٹس اور پناہ گزینوں کو شیلٹرز فراہم کئے گئے۔ جبکہ ماہرین کی ٹیموں نےگورنریٹس کی سڑکوں اور شہری آبادی والےعلاقوں سے حوثیوں کی جانب سے لگائی جانے والی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو ہٹایا.

20 جون سے 5 جولائی کے دوران متحدہ عرب امارات نے حدیدہ کے 13 آزاد کرائے گئے اضلاع میں 9,900 کھانے کی ٹوکریاں فراہم کیں. جس سے 69,300 سے زائد افراد جن میں 49,500 بچے اور 9,900 خواتین شامل ہیں، کو فائدہ پہنچا، اماراتی ھلال احمر کی جانب سے فراہم کی جانےوالی دوسری اشیا میں پناہ گزین خاندانوں کے لئے شیلٹرز ، بستر اور کمبلوں کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی دستیابی شامل ہے.

http://wam.ae/en/details/1395302697868

WAM/MOHD AAMIR