ابوظہبی کی قومی تیل کمپنی نے دنیا کے سب سے بڑے خشکی اور سمندری سیزمیک 3D سروے کے لئے 5.88 ارب درہم مالیت کے ٹھیکے چینی کمپنی کو دے دیئے

ابوظہبی، 19 جولائی، 2018 (وام) - ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) نے دنیا کے سب سے بڑے مسلسل 3D آن شوراور آف شور سیزمیک سروے کے لئے 5.88 ارب درہم (1.6 ارب ڈالر) مالیت کے ٹھیکے چینی کمپنی کو دیئے ہیں۔ یہ سروے 53,000 مربع کلومیٹرکے علاقے میں کئے جائیں گے جنکا مقصد ادنوک کے لئے نئے مواقع تلاش کرنا اور اسکے ہائیڈروکاربن ذخائر کی قدر میں اضافہ کرنا ہے، جو کمپنی کی 2030 اسمارٹ گروتھ حکمت عملی کا حصہ ہے.

ابو ظہبی میں پہلے ہی 2 ڈی اور 3 ڈی سیزمیک اعداد و شمار حاصل کئے جاچکے ہیں اور نیا سیزمیک سروے 30,000 مربع کلومیٹر خشکی اور 23,000 مربع کلومیٹرسمندری علاقے میں کیا جائے گا.

یہ معاہدہ BGP Inc کے ساتھ کیا گیا ہے جوچین کی قومی پٹرولیم کمپنی (CNPC) کا ماتحت ادارہ ہے اور متحدہ عرب امارات میں اس کی نمائندگی مسعود آئل انڈسٹری سپلائز اینڈ سروسز کمپنی کر رہی ہے.

چینی صدر شی جنپنگ کے دورے کے موقع پر طے پانے والے اس معاہدے پر ادنوک کے اپ اسٹریم کے ڈائریکٹر عبد المنعم الكندي اور BGP کے صدر گویو لائی آنگ نے دستخط کئے اس موقع پر وزیر مملکت اور ادنوک کے گروپ سی ای او ڈاکٹر سلطان الجابر اورCNPC کے چیئرمین وانگ ییلن موجود تھے.

ڈاکٹر الجابر نے کہا، "دنیا کے سب سے بڑے مسلسل 3D سیزمیک سروے کا اعلان، اور اس کے ساتھ، جدید ریسرچ ٹیکنالوجیز کا استعمال ابوظہبی کے روایتی اور غیر روایتی تیل اور گیس وسائل کی مکمل صلاحیت کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ایک اہم قدم ہے. اور یہ ہماری 2030 اسمارٹ ترقی کی حکمت عملی کا حصہ ہے.

متحدہ عرب امارات دنیا کے سب سے بڑے تیل اور گیس کے پروڈیوسرز میں سے ایک ہے، اور اس کے 96 فیصد ذخائر ابوظہبی کےپاس ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302699698

WAM/MOHD AAMIR