• uae president awards order of zayed to eritrean president, ethiopian prime minister3
  • uae president awards order of zayed to eritrean president, ethiopian prime minister1
  • uae president awards order of zayed to eritrean president, ethiopian prime minister2
تصویر ویڈیو

Wed 25-07-2018 15:43 PM

شیخ خلیفہ کی جانب سے اریٹیریا کے صدر اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے لئے امارات کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ

ابوظہبی، 24 جولائی، 2018 (وام) -- صدرعزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان نے اریٹیریا کے صدر اسیاس افورقی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو متحدہ عرب امارات کے سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ "آرڈر آف زاید" سے نوازا ہے، انہیں یہ ایوارڈ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کو ختم کرنے اور تعاون کی نئی راہیں کھولنے، اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستی کے روابط کو مضبوط بنانے کے لئے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیاگیا ہے.

ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے یہ اعزاز دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو پیش کیا.

شیخ محمد نے ہارن آف افریقہ میں امن لانے والے دونوں رہنماؤں کا متحدہ عرب امارات میں خیرمقدم کیا، اور امن، سلامتی اور استحکام لانے کے لئے ان کی کوششوں کی تعریف کی.

http://wam.ae/en/details/1395302700507

WAM/MOHD AAMIR