Mon 30-07-2018 17:06 PM

متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کا حلال صنعت کی ترقی اورتجارت کے فروغ کے لئے معاہدہ

جکارتہ ، 30 جولائی، 2018 (وام) -- متحدہ عرب امارات کے معیارکی جانچ پڑتال کے ادارہ ( ESMA) نےانڈونیشیا کی نیشنل اسٹینڈرڈایزیشن ایجنسی (BSN) اور قومی ایکریڈیٹیشن کمیٹی (KAN) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے ہیں، جس کے بعد "کان" کی جانب سے جاری حلال سرٹیفکیٹوں کو سرکاری طور پر تسلیم کیا جائے گا.

"اسما" کے ڈائریکٹر جنرل عبد الله عبد القادر المعيني نے دبئی اسلامی اقتصادی ترقی کے مرکز اور تھامسن رائٹرز کے درمیان ایک مشترکہ کوشش "سلام گیٹ وے" کو بتایا ہے کہ اس تعاون سے دونوں ممالک میں حلال اشیاء کے معیار کو بہتر بنانے اور متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی.

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا، خاص طور پر جبکہ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم تقریبا 3.7 بلین امریکی ڈالر ہے اور اس میں 5.5 امریکی ڈالرتک کا اضافہ ہوسکتا ہے.

BSN کے چیئرمین بیمبانگ پراستیا کے مطابق اماراتی اتھارٹی کی جانب سے سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کرنے کے بعد انڈونیشیا کی متحدہ عرب امارات میں خاص طورپر غذائی اجناس اور مشروبات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا.

http://wam.ae/en/details/1395302701400

WAM/MOHD AAMIR/Ginny Delafuente