Tue 31-07-2018 15:44 PM

ورلڈ بینک حکومتی اصلاحات کے لئے افغانستان کو 350 ملین امریکی ڈالرزدے گا

کابل، 30 جولائی، 2018 (وام) - ورلڈ بینک افغانستان میں حکومتی اصلاحات کے لئے 350 ملین ڈالرز کی گرانٹ فراہم کرے گا اور اس حوالے سے فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا ہے.

ان اصلاحات کا مقصد آمدنی کے بہتر ذرائع پیدا کرنا اور شعبہ خدمات کو موثر بنانا ہے تاکہ حکومتی آپریشنز کی کارکردگی اور فعالیت کو بہتر بنایا جاسکے۔ نئے مالیاتی پیکیج کی مدد سے بزنس ، توانائی اور اراضی کے انتظام کے شعبوں میں اقتصادی اصلاحات کو ترقی دی جائے گی، جس سے معاشی ترقی بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور تمام افغانوں کے لئے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی.

http://wam.ae/en/details/1395302701500

WAM/MOHD AAMIR/Rola Alghoul