2018 کے پہلے چھ ماہ میں 8 ملین سے زیادہ سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا

دبئی، 1 اگست ، 2018 (وام) -- 2018 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 8.1 ملین بین الاقوامی سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا، سیاحوں کی یہ تعداد گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں مسلسل اضافے کو ظاہر کرتی ہے.

دبئی کے محکمہ سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ (دبئی سیاحت) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دبئی کے سیاحت کے شعبے نے مسلسل کامیابی حاصل کی، جس کی مجموعی مالیت 2017 کے اختتام پر ایک سال کے لئے 109 ارب درہم تھی۔ ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ کئی عالمی مارکیٹوں کے لئے انتخاب کی ایک منزل کی وجہ سے دبئی 2018 کے دوسرے نصف میں متوقع ترقی کے اہداف کو حاصل کرلے گا.

2018 کی پہلی ششماہی کے نتائج کے مطابق بھارت، سعودی عرب اور برطانیہ نے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی پہلی تین پوزیشنوں کو برقرار رکھا، دبئی آنے والے بھارتی شہریوں کی تعداد ایک ملین سے زیادہ تھی، جس میں سال کے سال دورے کرنے کی شرح میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسرے نمبر پر سعودی عرب اور تیسرا نمبربرطانیہ کا ہے، جبکہ چین چوتھے نمبرپر آیا ہے ، چینی سیاحوں کی تعداد 9 فیصد کے اضافے کے بعد 453,000 تھی، روسی سیاحوں کی تعداد 405,000 رہی ۔ ان دونوں ممالک سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ آمد پر ویزاجاری کرنے کی سہولت ہے.

اسی طرح امریکہ اور جرمنی سے بالترتیب 327,000 اور 302,000 سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا.

http://wam.ae/en/details/1395302701772

WAM/MOHD AAMIR/Ginny Delafuente