Wed 01-08-2018 20:11 PM

متحدہ عرب امارات اہم بین الاقوامی سیاحتی منزل: رپورٹ

ابوظہبی، 1 اگست، 2018 (وام) - متحدہ عرب امارات، جو اپنے شہریوں اور سیاحوں دونوں کو آرام اور آسائش کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، نے اپنے ورثے کو ترجیحی حیثیت دی اور جدید دنیا کے لئے اپنی تاریخ کو محفوظ بنایا ہے.

امارات میں تیزترین شہری ترقی کے ذریعے روایتی خوبصورتی کو جدت اور ترقی کے ساتھ پیش کیا گیا، یہ ترقی مشرق وسطی اور دنیا بھر میں سب سے تیزتر ہے.

متحدہ عرب امارات نے اپنے سیاحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے، جو اس کی معیشت کا اہم ستون ہے اور اس کی کامیابیوں میں انتہائی مددگارہے.

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ہر سال 15 جولائی سے 15 ستمبر کے درمیان ملک میں آنے سیاحوں کے ہمراہ 18 سال سے کم عمر افراد کو ویزا فیس سے مثتثنیٰ قرار دیا ہے، اس فیصلے سے پتہ چلتا ہے کہ امارات بین الاقوامی سیاحت کے شعبے کو کس قدر اہمیت دیتا ہے.

امارات میں 2018 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیاحوں کی تعداد 32.8 ملین تک پہنچ گئی، ٹرانزٹ سیاحوں کو انکے قیام کے 48 گھنٹوں کے لئے انٹری ویزا کی فیس سے مستثنیٰ کرنے کے منصوبے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ ملے گا.

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے مطابق متحدہ عرب امارات فی الحال دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، یہاں تمام امارات خاص طور پر ابوظہبی کی امارات میں جدید ترین انفراسٹرکچر موجود ہے اور ہوٹل کے شعبے کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، یہاں نمائشوں اور میلوں کے علاوہ دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شیخ زاید ہیریٹج فیسٹیول، سلطان بن زاید ہیریٹج فیسٹیول اور ابوظہبی آرٹ فیئر شامل ہیں.

ابو ظہبی ثقافت اور سیاحت کے شعبے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ابوظہبی کی امارات کے 162 ہوٹلوں، ہوٹل اپارٹمنٹ اورری زاٹس میں 2018 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 339,592 مہمانوں نے قیام کیا جو 2017 کے مقابلے میں تقریبا 19,000 کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں ، جبکہ ہوٹل سے وابستہ اداروں نے موجودہ سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 2,413,230 مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، جو 2017 میں اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302701778

WAM/MOHD AAMIR/Hazem Hussein

لنک