Thu 02-08-2018 18:29 PM

دبئی کریک میں لاپتہ وہیل شارک کے بچے کو بحفاظت سمندر میں چھوڑ دیا گیا

دبئی، 2 اگست، 2018 (وام) -- موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی وزارت نے دبئی پولیس اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارہ کے تعاون سے دبئی کریک میں لاپتہ ہونے والے وہیل شارک کے بچے کو ریسکو آپریشن کے بعد واپس سمندر میں بھیج دیا ہے.

تین میٹر لمبی مچھلی کو دبئی کریک میں دیکھا گیا، جسکی اطلاع متعلقہ حکام کو دی گئی، اور ماہرین کی ایک ٹیم نے طویل تگ و دو کے بعد اسے خلیج عرب کے پانیوں میں واپس چھوڑ دیا.

وزارت میں بائیوڈئیورسٹی کے شعبہ کی قائمقام ڈائریکٹر هبه الشحي نے کہا، کہ متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں پائی جانے والی 72 معروف اقسام کی شارک مچھلیوں کی حفاظت کے لئے 2018-2021 کا شارک کے بچاؤ اور انکے انتظام کا ایکشن پلان جاری کیا گیا ہے، جس میں اس حوالے سے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302701938

WAM/MOHD AAMIR/Ginny Delafuente