راس الخیمہ میں ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی پرکئی ایشیائی باشندے گرفتار

راس الخیمہ، 2 اگست، 2018 (وام) -- راس الخیمہ کی ماحولیاتی تحفظ اور ترقی کی اتھارٹی نے مقامی کریک میں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرنے والے متعدد ایشیائی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے.

اتھارٹی کی ٹیم نے ان افراد سے تقریبا 111 کلو گرام سمندری حیات بھی اپنے قبضے میں لے لی، جو وفاقی اور مقامی ماحولیاتی تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محفوظ علاقوں اور کریکس سے پکڑی گئی تھی.

محکمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سيف الغيص نے کہا کہ اتھارٹی امارات میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے دن رات کام کررہی ہے، اوراس نے مقامی وسائل کے ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانے اور قدرتی وسائل اورسمندری حیاتیات میں کمی کو روکنے کے لئے انسپکشن کا عمل تیز کردیا ہے.

http://wam.ae/en/details/1395302701923

WAM/MOHD AAMIR/Hazem Hussein

متعلقہ خبریں