Mon 06-08-2018 16:00 PM

سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلالیا

جدہ، 6 اگست، 2018 (وام) -- سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو معطل کردیا ہے جبکہ نئی تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بھی روک دیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ اقدام کینیڈا کی وزارت خارجہ کے اس بیان کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کینیڈا کی وزرات کے " منفی " اور " بے بنیاد " تبصرے پر " حیرت " کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان افراد کو پبلک پراسیکیوشن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے.

اپنے ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کے خلاف تحقیقات کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں.

سعودی وزارت کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کا بیان "مملکت کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت " ہے، اوریہ بنیادی بین الاقوامی ضابطوں اور پروٹوکول کے خلاف ہے.

سعودی عرب نے کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے اور سعودی عرب میں کینیڈا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ وہ کینیڈا کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے.

http://wam.ae/en/details/1395302702394

WAM/MOHD AAMIR