متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے داخلی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو یکسر مسترد کردیا

ابوظہبی، 6 اگست، 2018 (وام) -- متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے داخلی معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے، اور سعودی اقدامات اور پالیسیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے.

خارجہ اموراوربین الاقوامی تعاون کی وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے خلاف جو ریاض کی خودمختاری کے لئے نقصان دہ بن سکتی ہو، اس کے ساتھ کھڑا ہے.

وزارت نے بین الاقوامی معیاروں اور کنونشنوں کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو خودمختاری کا احترام اور دیگر ریاستوں کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں اور ملکوں کے درمیان تعلقات کو منظم کرتے ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302702509

WAM/MOHD AAMIR

متعلقہ خبریں