• محمد بن زايد يصل إلى القاهرة. 1
  • محمد بن زايد يصل إلى القاهرة. 2
  • محمد بن زايد يصل إلى القاهرة. 3

Tue 07-08-2018 16:57 PM

محمد بن زاید قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ ، 7 اگست، 2018 (وام) -- ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان مصر کے دورے پر آج قاہرہ پہنچ گئے.

مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شیخ محمد اور ان کے ہمراہ وفد کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.

شيخ محمد بن زايد آل نهيان کے ہمراہ زايد بن سلطان آل نهيان فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شيخ نهيان بن زايد آل نهيان، خارجہ امور کے وزیر ممالکت ڈاکٹر أنور بن محمد گرگاش ، قومی سلامتی کے لئے سپریم کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علي بن حماد الشامسي، ابوظہبی کے ولی عہد کے دیوان کے انڈرسیکرٹری محمد مبارك المزروعي اور مصر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعة مبارك الجنيبي ہیں.

http://wam.ae/en/details/1395302702601

WAM/MOHD AAMIR